علاقائی

تربیلا توسیعی منصوبہ:عوامی لیبر یونین اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب

تربیلا غازی(بیورو رپورٹ)عوامی لیبر یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان مزاکرات کامیاب،عوامی لیبر یونین نے دوسو کے قریب مزدوروں کا مستقبل بچالیا،تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ سے دو سو مزدوروں کی برطرفی کے نوٹس واپس، کام پر بحال کر دیاگیا، مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،انہوں نے مزدور رہنما محمد اسلم عادل اور عوامی لیبر یونین(رجسٹرد) تر بیلا ڈیم کا کارنامہ قرار دیا، گزشتہ روز تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبہ کے ڈرلنگ اینڈ گروٹنگ سب کنٹریکٹر نے بذریعہ اوپن نوٹس بیک وقت دو سو مزدوروں کو فارغ کردیا تھا، جس کے خلاف برطرف ہونے والوں مزدوروں نے عوامی لیبر یونین کے مرکزی آفس کے سامنے واپڈا اور کمپنی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیاتھا،اس سلسلہ میں عوامی لیبر یونین (سی بی اے)اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان مزاکرات ہوئے،جس میں واپڈا اور مشاورتی فرم کے نمائندوں نے اہم کردار اداکیا،مزاکرات میں طے پایا کہ تما م مزدور 18جون تک کام کرتے رہے گے،اور اس عرصہ میں کمپنی انتطامیہ نئی بھرتی کرنے کے بجائے دیگر شعبون میں ایڈجسٹ کر نے کی کوشش کرے گی،ایچ آر آفس پوری چھان بین کے بعد سنیارٹی کی مطابق معاملات طے کرے گا،عوامی لیبر یونین اور مقامی حلقوں نے مزاکرات کو تسلی بخش قرار دیا،اور مطالبہ کیا کہ باہر سے مزدوروں کی بھرتی کے بجائے مقامی افراف کو ملازمتوں مین ترجییحی دی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker