اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسلام آباد کے صدر اور سابق چیئرمین یوسی راول ٹاون ،مارگلہ ٹاون سید ظہیر احمد شاہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے خود ساختہ صادق و امین عمران خان کا پول کھول کر رکھ دیاہے، رپورٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن 50 کے قریب خفیہ اکاونٹس اور مبینہ طور پر چوری کئے گئے پیسے کی رقم اپنے دفتری اور گھریلو ملازمین کے اکاونٹس میں چھپائی گئی تھی جو کہ بدنیتی اور بددیانتی پر مبنی ہے،انکوائری رپورٹ پبلک ہونے سے تحریک انصاف کا اصل مکروہ چہرہ پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو کہ تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین بھی ہیںوہ خود کہا کرتے تھے کہ جب وزیراعظم پر کسی قسم کا کوئی الزام لگ جائے تو اسے چاہئے کہ وہ وزارت عظمی کے عہدے سے استفیٰ دے دے اب چونکہ وزیراعظم پر اور ان کی جماعت پر کرپشن اور بددیانتی اور چوری جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ثابت ہو چکے ہیںلہذا انھیں اخلاقی طور پر وزارت عظمی سے فوری طور پر استعفیٰ دے کر الگ ہوجانا چاہئے ورنہ ان کی اعلیٰ اقدار و کردار کی تقریریں صرف الفاظ کی حد تک ہی رہ جائیں گی۔رپورٹ کی تفصیلات آنے کے بعد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ان پر آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت کارروائی کرکے نااہل قرار دیا جائے۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024