علاقائی

پولٹری ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدے داران اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد-پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کاتینتالیسویں سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ ممبران شر یک ہو ئے،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر خلیق ارشد نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدے داران اور ایگزیکٹو ممبران برائے سال 2022-23 کے ناموں کا اعلان کیا گیا،جس کے مطابق چوہدری محمد اشرف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین، ملک محمد ساجد اعوان سینئر وائس چیئرمین، چوہدری محمد نصرت طاہر وائس چیئرمین (نادرن ریجن)، غلام محمد وائس چیئرمین (سدرن ریجن) منتخب ہو ئے،جبکہ جان محمد جاوید، چوہدری محمد اشرف، غلام محمد، ملک محمد ساجد اعوان، چوہدری محمد نصرت طاہر، مس انیقہ خان، داد کریم، محمد اسحاق، عماد شکیل صدیقی، محمد جاوید اسلم، محمد فرغام، چوہدری محمد حسین احمد، احمد بلال، عامر علی، ڈاکٹر ظفر الاسلام صدیقی، محمود احمد، اللہ بخش، عبدالقیوم، ڈاکٹر مسعود صادق چوہدری، شیخ شہزاد الٰہی ایگزیکٹو کمیٹی برائے سال 2022-23منتخب ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker