علاقائی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اقتدار کی رسہ کشی ہے: محمد فائق شاہ

نوشہروفیروز( آئی پی ایس)سب سے بڑا مسئلہ اقتدار کی رسہ کشی ہے سیاسی جماعتوں، حکومت اور اپوزیشن سمیت عدلیہ، فوج، میڈیا، تھینک ٹینک، کاروباری طبقات، علما و مشائخ سمیت عوام کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہوگا امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے صحافیوں، عوامی وفود اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جائے جو پالیساں تشکیل دے اور محاسبے کے ساتھ عمل کرے، پاکستان سے شخصی سیاست، ہیرو ازم اور ذاتی مفادات کی دوڑ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔

، میرٹ، حقیقی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پروان چڑھے گی جبکہ کرپشن ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی، محمد فائق شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بورڈ کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا ایک اجتماعی قیادت ابھر کر سامنے آئے گی، پاکستان میں آمریت، شخصی اور موروثی سیاسی نظام ، دھونس دھاندلی اور دولت سب نے اقتدار کے حصول کے لیے پاکستان کو ترقی سے محروم رکھا ہے اس وقت سیاست، معیشت اور معاشرت سب بند گلی میں ہیں یہ ڈور سلجھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی خاطر اپنے مفادات پس پشت ڈال دیں.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker