اسلام آباد

مسلم لیگ ق کی وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد

ا سلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے پر پاکستان مسلم لیگ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ مصطفی ملک نے کہا کہ 180 ارکان کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار بڑی کامیابی ہے ،پارلیمنٹ سپریم ہے،سیاسی جماعتیں آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے اعتماد سے ثابت ہو گیا، پوری قوم کو وزیراعظم پر اعتماد ہے،اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہبازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا شہباز شریف کا دلیرانہ فیصلہ تھا۔ مصطفی ملک نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کا احترام کریں،سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے دیے جائیں،آگے بڑھنے کے لیے قومی قیادت فیصلے مشاورت سے کرے،تمام سیاسی قوتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ایجنڈوں کے بجائے ملک و قوم کے مفاد کو اولین ترجیح پر رکھیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہوسکتی اس لیے پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات چاہتی ہے۔مصطفی ملک نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے نیشنل ڈائیلاگ پر زور دیا ہے، چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کو ایک طرف رکھ کر ” میثاق معیشت ” کیا جائے، عام آدمی کو انتخابات نہیں،روزگار،روٹی روزی چاہیے، مصطفی ملک نے کہا کہ اب وزیراعظم کی ترجیح مہنگائی کا خاتمہ، معیشت کی بحالی ہونی چاہیے ،مسلم لیگ شہباز حکومت کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی ۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker