اسلام آباد

پیشہ وارانہ صحت کے حوالے سے حکومت اور آجر فوری اقدامات کریں۔ چوہدری محمد یسین

ا سلام آباد (آئی پی ایس )عالمی سطح پر جائے کارپر کام کے دوران زخمی اورفوت ہونے والے مزدوروں کی یاد میں عالمی دن 28اپریل کو منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں ان مزدوروں کی یاد میں اور انکے خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے تقریب پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،راجہ شاکر زمان کیانی، صوفی محمود علی،علی اصغر مانی بٹ،وارث دلیپ،زاہد بھٹی،شفاعت اللہ،صفدرعباسی،راجہ غلام مرتضی،ملک رزاق،علی رضا بلتی،

چوہدری طارق گجر،پی ڈبلیو ایف ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اسدمحمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،وائس چیئرمین سید اعجاز بخاری سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ جائے کار پر فوت اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی ملک معاشی طور پر ترقی کرتا ہے،پاکستان میں ہزاروں مزدورہر سال پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کے اصولوں اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں،خصوصی طور پر صنعتی اور مائینز سیکٹر میں حادثات کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ کم ازکم حادثات ہوں اور مزدوروں کو جائے کار پر محفوظ بنایا جا سکے،

پاکستان میں مزدوروں کی زیادہ تعداد غیر رسمی شعبے سے وابستہ ہے جو بنیادی طور پر صحت وسلامتی کے اصولوں اور لیبرقوانین کی سہولتوں سے محروم ہیں،پاکستان ورکرزفیڈریشن مزدوروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،پی ڈبلیو ایف مزدوروں کی آواز ملکی اور غیر ملکی سطح پر احسن طریقے سے بلند کر رہی ہے اور خصوصی طور پر پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے جائے کار کو محفوظ بنانے کے لیے بذریعہ اجتماعی سوداکاری،لابنگ،سوشل ڈائیلاگ اور ایجوکیشنل پروگرام کے ذریعے اپناکرداراداکرتی رہے گی،اس موقع پر انھوں نے حکومت پاکستان،وزارت انسانی وسائل وسمند پارپاکستانیزاور آجر تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے جائے کار کو محفوظ بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور موجودہ لیبرقوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اسکے ساتھ ساتھ سہ فریقی مشاورت کو فروغ دیا جائے،تقریب کے اختتام پر یوم مئی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن کے زیراہتمام یوم مئی نیشنل پریس کلب سیکٹرF-6/1میں منعقد کیا جائے گاجس میں وفاقی وزرا،مزدور رہنما،سول سوسائیٹی،ایمپلائز فیڈریشن کے نمائندگان سمیت مزدور شرکت کریں گے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker