اسلام آباد

ایپکا کا وزیر اعظم کو خط :بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد:پریزیڈنٹ ایپکا فیڈرل مقصود خٹک کا وزیر اعظم پاکستان کو خط، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز میں اضافے کا مطالبہ۔صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن فیڈرل، مقصود خٹک نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر الانسز میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

صدر ایپکا فیڈرل کے خط کے مطابق سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ کیساتھ ساتھ میڈیکل الا ئو نس، کنوینس الا ئو نس میں مہنگائی کے تناسب سے کم سے کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ اسکے علاوہ ہا ئو س رینٹ سیلنگ کو 2008 کی بنیادی تنخواہ کی بجائے 2023 کی بنیادی تنخواہ کے مطابق کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 232022 کے دوران فیول، بجلی، گیس، ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں اور ٹرانسپورٹ و مکانات کے کرایوں میں بے پناہ اضافے نے سفید پوش ملازمین کی جینا محال کرکے فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

اس لیے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور دیگر الانسز میں کم سے 100 فیصد اضافہ ناگزیر ہے۔خط کی کاپیاں ضروری کارروائی کیلئے وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker