تازہ ترینتجارت

پاکستانی معیشت کےلئے اچھی خبر، عالمی بینک نے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دےدی


اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔
عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker