اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں پیشرفت

 

راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی قتل کیس میں وکیل صفائی نے مصروفیات کے باعث وقت مانگ لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی ۔وکیل صفائی نے مصروفیت کے باعث وقت مانگ لیا ہے جبکہ امریکن ایف بی آئی ٹیم کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ملزمہ زاہدہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔جیل ڈاکٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ زاہدہ کو شوگر کے علاہ کوئی خاص بیماری نہیں،ملزمہ کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے،پنجاب پریزن قانون کے مطابق ملزمہ کو یومیہ 700 ملی لیٹر دودھ مہیا کیا جاتا ہے،47 سالہ مزمل کو جیل روٹین کے مطابق چیک اپ کیا جاتا ہے،

 

ملزمہ زاہدہ نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی ،اڈیالہ جیل کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمہ زاہدہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ملزمہ زاہدہ پر وجیہہ سواتی کے قتل کے بعد شواہد مٹانے کا الزام ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو مورگاہ کے علاقے میں قتل کیا گیا تھامقتولہ کے سابقہ شوہر ملزم رضوان حبیب نے قتل کا اعتراف بھی کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker