تازہ ترینتعلیم

اساتذہ کا لیو انکیشمنٹ پالیسی اور اسکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج جاری

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب کے مختلف شہروں میں اساتذہ تنظیموں کی جانب سے لیو انکیشمنٹ پالیسی میں ترمیم اور سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ریٹائرمنٹ پر ملنی والی مراعات محدود ہونے کی وجہ سے احتجاج کے لیئے باہر نکلے تو پنجاب حکومت نے درجنوں کو گرفتار کرلیا، سیکریٹریٹ کے باہر جاری دھرنا تعلیمی بائیکاٹ کی شکل اختیار کر گیا ، کلاسز معطل ہوئیں اور کام چھوڑ ہڑتال شروع ہوگئی۔
وہاڑی
وہاڑی میں بھی اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری ہے جبکہ طلبا بھی اساتذہ کے شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہیں۔
بھکر
بھکر میں اساتذہ تنظیموں کا تعلیمی بائیکاٹ 9 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ سماجی تنظیموں سمیت دیگر نے بھی احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
دنیا پور
دنیا پورمیں بھی اساتذہ تنظیموں کا تعلیمی بائیکاٹ 9 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے
دنیا پور میں سرکاری سکولوں اور دفاتر کی تالا بندی ہے جس کے باعث سکول ویران ہو گئے ہیں۔
صوبائی ٹیچر یونین رہنما ملک سجاد اختر اعوان کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک دفاتر کی تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں بھی اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری ہے جبکہ طلبا بھی اساتذہ کے شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہیں۔
اٹک
اٹک میں بھی اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری ہے جبکہ طلبا بھی اساتذہ کے شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہیں۔
سرکاری سکولوں اور دفاتر کی تالا بندی ہے جس کے باعث سکول ویران ہو گئے ہیں۔

تونسہ شریف
گذشتہ روز لیو انکیشمنٹ پینشن اور ریٹائرمنٹ پالیسی ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
میانوالی
میانوالی میں اساتذہ کے احتجاج کا چوتھا روز، ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا۔
میانوالی میں لیو انکیشمنٹ، پینشن پالیسی اور اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔
ضلع بھر کے تمام سکولوں میں مسلسل تالا بندی جاری، طلباء طالبات کو آج بھی چھٹی دے دی گئی
اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
گوجرہ
گوجرہ کے سرکاری ٹیچرز خواتین اساتذہ اور مختلف محکموں کے ملازمین سڑکوں پر آگئے ہیں
کچہری چوک سے ملکاں والا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے سکول کی تالہ بندی کر دی
رانا لیاقت
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی گئی ہے جو ناکام رہی اور حکومت اساتذہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ مراعات پر شب خون ماراگیا ہے، اپناحق مانگنے والوں کو نظربند کر دیا گیا، جب تک لیوانکیشمنٹ اور گریجویٹی کامعاملہ حل نہیں ہوتا احتجاج کریں گے۔
رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، سرکاری اسکولز میں کلاسز کو معطل رکھیں گے، حکومت سالانہ ترقی کا پلان اور کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرے اور ریٹائرمنٹ پر مراعات کو بحال کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف اساتذہ کا نہیں بلکہ 42 محکموں کا ہے، دیگر محکموں کے ملازمین کا احتجاج کے لیے مکمل ساتھ دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker