تازہ ترین

سوشل میڈیا کی نگہداشت بہت ضروری ،عوام غیر معیاری اور فیک خبروں سے گمراہ نہ ہوں ،سہیل وڑائچ

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان میں فی الحال پرنٹ میڈیا کا مسقبل بہتر ہے اخراجات میں اضافوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا آن لائن جارہا ہے، پرنٹ میڈیاکے بعد الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈ یا کا دور بھی ہے، سوشل میڈیا کی نگہداشت کرنا بہت ضروری ہے تاکہ عوام غیر معیاری اور فیک خبروں سے گمراہ نہ ہوں ۔


یہ بات پاکستان سے آئے ہوے مہمان سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے جدہ میں پاکستان میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات میں ایک نشست میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ جدہ میں مجھے آج تجربہ کار صحافیوں سے ملاقات ہو رہی ہے نشست کی نظامت پاکستانی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک سے تعلق رکھنے والے طویل عرصے سے سعودی عرب میں موجود امیر محمد خان کی،۔
پاکستان میں میڈیا کے معاملات، مشکلات اور مستقبل پر ہونے والی بات چیت میں پاکستان جرنلسٹس فورم،پاک اؤرسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈجرنلسٹس فورم کے اراکین نے شرکت کی، مہمان خصوصی سہیل وڑائچ نے ملاقات میں کہا آپ لوگو پر پاکستان کے حوالے زیادہ ذمہ داریا ں عائد ہوتی ہیں کہ دوست ملک میں بیٹھ کر پاکستان میں عوام کو اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو مثبت خبروں سے آگاہ کریں ۔
پاک سعودی دوستی کو مزید تقویت دینے کیلئے کمیونٹی کو آگا ہ کریں کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں۔سوالات کا جواب دیتے ہوئے ۔
سہیل ورڑائچ نے کہ کہا پاکستان میں میڈیا کی صورتحال اس قدر سنگین نہیں جتنی باہر دیکھ کر نظر آتی ہے۔
پہلے ویج بورد ایوارڈ ہوتا تھا جو صحافیوں کی جدوجہد کے بعد بنایا جاتا تھا اب ویج بورڈ کا کوئی ایوارڈ نہیں میڈیا میں پیسہ آچکا ہے تنخواہیں مالک اپنی مرضی سے دیتا ہے ۔
صحافتی تحاریک 1978کے بعد یا یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ صحافیوں کے رہنماء منہاج برنا کی وفات کے بعد ختم ہوچکی ہیں۔
جدہ کے مستنعد صحافیوں کے ساتھ نشت میں کشمیر ایکسپریس کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کشمیر ایکسپریس پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے قلم کی جہاد کررہا ہے، نشست میں سہیل وڑائچ کے میزبان پاکستانی سرمایہ کار چوہدری شفقت، جاپان سے آئے ہوئے کالم نگار عرفان صدیقی بھی موجود تھے شرکاء نے سہیل وڑائچ اور اور عرفان صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے تمغوں پر مبارکباد دی۔ تقریب میں صحافیوں شاہد نعیم ،خالدنواز چیمہ جمیل راٹھور، جہانگیر خان، شعیب الطاف راجہ، مرزا مدثر، اسد اکرم، محمد عدیل،عاطف علی وٹو، عدیل ملک، احمد سواتی، امانت اللہ،ثناء شعیب اور دیگر نے شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker