تازہ ترینتجارت

چین کے سرمایہ کار گروپ کی پنجاب میں شوانڈسٹری لگانے میں اظہاردلچسپی

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شو مینو فیکچررز آف چائنا کے وفدنے ملاقات کی۔چین کے سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں شوانڈسٹری لگانے میں دلچسپی ظاہرکی۔پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف گونگ ڈونگ شومینوفیکچررز کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

چیئرمین پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن منصور احسان شیخ اور چین کے گروپ کے چیئرمین مسٹر سوئے لانگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کی رو سے پارٹنر کا انتخاب اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔مقامی مارکیٹ کی ڈیمانڈ اور مسابقت کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹ ریسرچ کی جائے گی۔جوائنٹ وینچر اور باہمی اشتراک کے ماڈلز طے کئے جائیں گے۔چین کا گروپ شوانڈسٹری میں پہلے مرحلے میں 50اوردوسرے مرحلے میں 500آرایم بی کی سرمایہ کاری کرے گا۔دو مرحلوں کے اچھے نتائج پر چین کا گروپ پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔


صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چین کے سرمایہ کار گروپ کی پنجاب میں شوانڈسٹری میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کو فول پروف سیکورٹی دی جارہی ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان میں فٹ وئیر مینو فیکچرنگ کیلئے خام مال موجود ہے، ہنرمند سستی لیبر دستیاب ہے اور شوانڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ چین کا سرمایہ کار گروپ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے۔پنجاب اور چین کی فٹ وئیر ایسوسی ایشن کے مابین تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے۔


چین کے گروپ کے چیئرمین مسٹر سوئے لانگ نے کہاکہ ہمارے گروپ نے پنجاب کی مختلف فٹ وئیر فیکٹریوں کا دورہ کیا اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں. مارکیٹ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب میں شو انڈسٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن، پنجاب اور چین کے صنعت کار اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker