تازہ ترین

جدہ ،پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ کیلئے شاندار سمینار کا انعقاد

جدہ(خالدنواز چیمہ)پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایسوسی ایشن برائے صنعتی نمائش PAIE کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور پاکستان میں تجارت کے بہترین مواقع پر ایک شاندار سمینار منعقد ہوا جس میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہاہم تین سال پاکستان کے مختلف شہروں مین صنعتی نمائشوں کا اہتمام کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں زیادہ سے ذرمبادلہ لانے کی کوششیں کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آگے آئیں اور اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں۔
آج کی تقریب کا انعقاد ایک بہت ہی عملی قدم ہے اور اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتوں کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ سعودی عرب کے مشہور سرمایہ کار صالح بترجی نے کہا کہ میں پاکستان گیا ہوں وہاں کے لوگ ہنرمند او محنتی ہیں جو پاکستانی سعودیی عرب میں کام کررہے ہیں انکی محنت کے سعودی ادارے گواہ ہیں انہوں سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،جس سے انہیں فائدہ اور دوست ملک پاکستان کی معیشت کو بہتری ملے گی ۔
سیمینار سے راجہ ناصر علی خان، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان اور پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی وزیر برائے سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے اپنے اپنے علاقوں میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو پیش کیا۔فوجی فاونڈیش کے ڈائریکٹرمیجرجنرل (ر) محمد اصغر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی ۔ا
فتتاحی سیشن اور نمائش کے افتتاحی سیشن میں بڑی تعداد میں سعودی تاجروں، سعودی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی تاجر برادری نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker