تازہ ترین

الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئےابتدائی حلقہ بندیاں پر کام 15 دن پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ، الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام پندرہ دن پہلے مکمل کرلیا، الیکشن کمیشن آج ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دے گا۔
چیف الیکشن کمشنراورارکان کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست آج جاری کی جائے گی۔
حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات ستائیس ستمبر سے اٹھائیس اکتوبر تک دائرہوسکیں گے ، پچیس نومبر تک اعتراضات کی سماعت ہوگی، جس کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست تیس نومبر کو جاری کرے گی، چون دن کا انتخابی شیڈول دیاجائے گا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ پانچ ہزارپانچ سو پچانوے ، سندھ میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ تیرہ ہزار، کےپی اسمبلی میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ سات ہزارنوسوتیرہ کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔
بلوچستان میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نولاکھ تیس ہزار 900 ہوگا جبکہ اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کا کوٹہ 7 لاکھ ستاسی ہزار 954 رکھا گیا ہے۔
اسی طرح پنجاب صوبائی اسمبلی کیلئے کوٹہ چار لاکھ انتیس ہزار نوسو انتیس ، سندھ اسمبلی کےحلقےکا کوٹہ چارلاکھ آٹھائیس ہزار 431 ، کے پی اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ تین لاکھ پچپن ہزار 270 ، بلوچستان اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ دو لاکھ بانوے ہزار سینتالیس رکھا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker