sherry rehman

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر شیری رحمان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیری رحمان لکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاوں سے جلد صحتیاب ہو رہے ہیں او ر وہ جلد ہمارے بیچ ہونگے۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور کیا جارہا ہے۔ آصف علی زرداری کا چیک اپ کرنے والی طبی ماہرین کی ٹیم کراچی سے واپس متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے، تینوں طبی ماہرین کی ٹیم کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی تھی۔آصف زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جب کہ ان کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز میں ایئر ایمبولنس کے ذریعے منتقلی پر غور جاری ہے۔