تازہ ترین

الیکشن میں شکست کے بعد امیر حیدر ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی

پشاور( آئی پی ایس) انتخابات میں شکست کے بعد اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ پارٹی کے ادنیٰ رکن کی حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker