تازہ ترین

ثقافتی ورثے کے تحفظ،بحالی، نمائش اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے چین اور پاکستان کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

اسلام آباد:عجائب گھر کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔


چین کے ثقافتی ورثے کی ریاستی انتظامیہ اور پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن نے آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بحالی، نمائش کے تبادلے اور آثار قدیمہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر عمل درآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔


چین اور پاکستان نے چینی اور پاکستانی اسکالرز اور رضاکاروں کی جانب سے چلنے والے گارجینز آ ف گندھارا پروگرام کے تحت تخت بائی سمیت ان مقامات کو محفوظ کرنے کے لیے ایک کامیاب سفر طے کیا ہے ۔


ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبر پختونخواہ کے استاد اور تحفظ آثار قدیمہ میں معاون معاذ علی کہتے ہیں کہ پاکستانی اور چینی ٹیمیں پاکستان میں مختلف آثار قدیمہ کے مقامات کی بحالی کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں مزید مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جس سے گزشتہ سالوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کے سیاحتی شعبے اور قومی ترقی کو نئی رفتار ملی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker