اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف آف دی نیول سٹاف کا تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

تربت (آئی پی ایس) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کیا، ہسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کے لئے پر عزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker