پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker