پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا بجلی کی کھپت کے حساب سے عوام کو فری سولر پینل دینے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عوام کو ریلیف دینے سیمتعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، بجلی کی کھپت کے حساب سے عوام کو فری سولر پینل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت پنجاب 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل جاری کرے گی، 200 سے 500 یونٹ کے استعمال والے صارفین کو بلا سود قرضے کی فراہمی کی جائے گی جبکہ 500 یونٹ سے زائد کے استعمال والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پربہت تکلیف ہے اور عوام کا دکھ سمجھتی ہوں، لہذا حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی اور غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لئے کھڑی رہوں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker