وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ روانہ ہوگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوکت ترین امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بھی شریک ہونگے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی مذاکرات 13 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔اسکے علاوہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کریں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام اس سال مارچ سے تعطل کا شکار ہے۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں