
صارفین کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کا اجرا کردیا،ذوالفقار احمد
- 29 مارچ, 2023
- 0
اسلام آباد:ورکرز ویلفیئر فنڈ(ڈبلیو ڈبلیوایف)کے سیکرٹری ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کا اجرا کردیا ہے ، سسٹم میں جدت لانے کیلئے شکایات کا حل اور سہولیات کی فراہمی یقینی ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف ذوالفقار احمد نے ورکرز ویلفیئر فنڈ آفس میں ون ونڈو آپریشن کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔