پاکستانتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل ترنول میں ہونے والے جلسے کا این او سی معطل کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس)چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی

ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker