پاکستانٹاپ سٹوری

اسلام آباد میں احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات پر مشتمل ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سب انسپکٹر کی وردی پھاڑنے کے الزام میں اقدام قتل جبکہ ایک اہلکار سے شیٹ چھیننے کے الزام میں ڈکیتی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔


اسلام آباد سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تین امیدواروں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری سمیت دیگر اسی افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گیس گن چھینی،سب انسپکٹرتنویر کی وردی پھاڑ دی گئی جبکہ ایک اہلکار سے شیٹ چھین لی گئی۔ مظاہرین نے راستہ بلاک کرکے ٹریفک بھی بند کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker