
آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس ،مزید 5 گواہوں نے شہبازشریف کو بے گناہ قرار دیدیا
- مارچ 18, 2023
- 0
لاہور(آئی پی ایس)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب کے مزید 5 گواہوں نے شہبازشریف کو بے گناہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے مزید 5 گواہوں نے شہبازشریف کو بے گناہ قرار دیدیا، گواہان نے کہاکہ اس پروجیکٹ میں کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا ،عدالت نے نیب کے 5 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ،عدالت نے مزید سماعت25 مارچ تک ملتوی کردی ۔