اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ اداکیا ہے۔

 

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ دوست ممالک کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کے اظہار کی بہت قدرکرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیاکہ پاکستانی عوام کے تعاون سے ہم دہشت گردوں کوکچل دیں گے اور اپنی سر زمین سے ان کاخاتمہ کریں گے۔