اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے یہ ہمارے ہاں سائبر سکیورٹی کے حالات بتاتا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصا انٹیلی جنس بیورو( آئی بی)بہت بڑی ناکامی ہے ، سیاسی معاملات کے علاوہ اب سکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو سب کے ہاتھ میں ہے ۔