پھگراں ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹ گئی ،4 افراد زخمی

پھگراں ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹ گئی ،4 افراد زخمی

راولپنڈی (آئی پی ایس)پھگراں ٹول پلازہ کے قریب حادثے کے دوران موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں جنید، چن زیب، محمد عامر اور محمد اکرام شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے کا واقعہ آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔