![](https://ips.media/wp-content/uploads/2022/09/MARYAM-1.jpg)
اسلام آباد(آئی پی ایس)شہبازشریف نے مریم نواز کو بڑا عہدہ دیدیا ،نوٹیفیکیشن بھی جاری
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقر رکر دیا ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی تنظیمی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ۔شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ’’چیف آرگنائزر‘‘بھی مقرر کر تے ہوئے پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے۔ مریم نواز شریف ہر سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔