اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہدا کے خلاف مہم، میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

 

منگل کو عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا، عمران خان نے گورننس، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، ان کا احتساب بیانیہ بھی ناکام ہوا ،عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اور توشہ خانہ کا چور ہے، شہدا کے خلاف مہم میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔