
لکی مروت، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
- 23 اگست, 2023
- 0
لکی مروت(سب نیوز)لکی مروت میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں راہ گیر سمیت 4 افراد قتل جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں بچے سمیت تین افراد راہ گیر ہیں ،لنڈیوا میلہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے۔جاں بحق تین افراد کا تعلق نورشلی خان گروپ سے ہے۔فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ زخمیوں میں دو راہ گیر بھی شامل ہیں ،فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ ناور خیل میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے اکرام اللہ نامی نوجوان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگئے۔
تیسرے واقعہ وانڈہ حاجی گل میں پیش آیا
جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے گل سعید نامی شخص زخمی ہوا۔