اسلام آبادپاکستان

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آ فیسرز ویلفئیر کی ایگزیکٹو باڈی کی حلف برداری

اسلام آباد(آئی پی ایس)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آ فیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ، یونیورسٹی کے نائب صدر انتظامیہ وحسابات ڈاکٹر نبی بخش جمانی مہمان خصوصی تھے ،

 

صدر ایسوسی ایشن چوہدری محمد نزیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں آفیسرز کو درپیش مسائل پر مہمان خصوصی کی توجہ مبذول کرائی، تقریب حلف برداری کے بعد ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا جس میں آفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یونیورسٹی کو سرسبز بنانے کے لیے مختلف پودے لگائے گئے، اس موقع پر ڈاکٹر نبی بخش جمانی ، ڈاکٹر خورشید، ڈاکٹر محمد عرفان اور دیگر تعلیمی و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker