اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد( آئی پی ایس )سینئر سیاستدان شیخ رشید نے گرفتاری کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اورشیخ رشید کی رات گئے گرفتاری بھی کر لی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker