پاکستانخیبر پختونخواہ

محکمہ ایکسائز کی منشیات فروشوں ،ڈیلرز اور سہولت کاروں کیخلاف دبنگ کارروائیاں

پشاور (آئی پی ایس)خیبر پختون خواہ میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز عادل شاہ ، ڈی جی ایکسائزظفر الاسلام خٹک کی ہدایات پر منشیات فروشوں،ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری، 508 گرام ہیروئن، 462 گرام آئیس، دو عدد رائفلز، دو عدد پستول اور دیگر دستاویزات برآمدکرلی گئیں۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام نارکوٹکس موبائل اسکواڈز منشیات کے کسی بھی قسم سرگرمی کے خلاف ہمہ وقت الرٹ رہے گی، ایکسائز مردان ریجن نے چارسدہ کے علاقے مندنی اور امیر آباد میں خفیہ اطلاعا پر کاروائی کی جہاں منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز میں مریضوں کے علاج کی بجائے منشیات دی جاتی تھی۔ Best Life Organisation کے نام سے منشیات بحالی مراکز پر چھاپے مارے گئے اورچھاپے کے دوران مرکز سے 508 گرام ہیروئن، 462 گرام آئیس، دو عدد رائفلز، دو عدد پستول اور دیگر دستاویزات برآمدکرلی گئیں۔

ترجمان نے ا نکشاف کیا کہ نشہ آور چیزیں دے کر یہاں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق ری ہیب سنٹر کے مالک ملزم عارف اور منیجر حاجی رحمان کو بھی گرفتار کرلیا، مرکز میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلکل تندرست افراد کو پیسوں کی غرض سے قید کیاگیاتھا، رہیب سنٹر سے دو کم عمر بچوں کو بھی بازیاب کرایا گیاجن میں ایک کی عمر سولہ سال ہے،دونوں بچوں کو انکے خاندانوں کے حوالے کیا جارہا ہے،دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تمام جرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ برائے نام ریہیب سنٹر کا لائیسنس منسوخ کرنے کیلئے محکمہ سوشل ویلفئر کو خط لکھا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker