اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت

اسلام آباد (آئی پی ایس) پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں دوسری سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں، گورنرز سمیت درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے تھے۔عدالت نے حکومت اور تحریک انصاف سے انتخابات سے متعلق یقین دہانی طلب کر رکھی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker