لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں یا فوری استعفیٰ دیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نےنجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف گروپ میں پنجاب میں بڑی شکست ہوئی ہے، ہمارے پاس پنجاب کے نمبر پورے تھے اور ن لیگ کے پاس موبائل نمبر ہوتے تھے، اس دفعہ موبائل چل نہیں سکے پنجاب نے نئی تاریخ لکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے شرم لوگ ہیں خریدو فروخت کررہے تھے، یہ وہ دھرتی ہے جس میں اورنگزیب عالمگیر کے مقابلے میں بابا بھلے شاہ کھڑے ہوگئے، یہ طے ہوگیا ہے کہ پاکستان میں کوئی ریڈ لائن نہیں ہے، عمران خان نے ریڈ لائن کو گرین لائن میں تبدیل کردیا۔بابر اعوان نے کہا کہ پانچ لوگوں کے ایک گروہ کو ایک ارب پچیس کروڑ کی آفر کی گئی، قوم لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کرے گی اور کبھی معاف نہیں کرے گی، لوٹوں نے ایک ہاتھ سے وصول کیا اور سیاسی خودکشی کرلی ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس دفعہ پنجاب میں جس غیرت کے ساتھ جو زور لگا لوگ کھڑے رہے اس کی مثال نہیں ملتی، لوگوں نے لالچ خوف دھونس دھاندلی اور ڈالر کے بیگ کو مسترد کردیے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو بدلے کی پارٹی شروع ہوئی ہے انتخابات میں عمران خان لوگوں کے اندازے سے زیادہ آگے نکلیں گے، ان کو پراجیکٹ لان ملے ہیں، وعدوں سے جھولی بھر کر لانے والے بیگرز بینڈز کو شرم آنی چاہیے۔معروف قانون دان نے کہا کہ شہباز شریف نے لوٹے بنا کر اکثریت چوری کی ہوئی ہے فوری استعفیٰ دیں، رانا ثناء للہ کی بھڑکیں سیاست میں نہیں چلتیں، تمام انتخابات میں ان کا سیاسی جنازہ نکلے گا، اس بار پوری نگرانی ہوگی کوئی دھاندلی سے ہرا نہیں سکتا، یہ سارے اتحادی نہیں مفادی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ان کے ساتھ جو ہوا ہے ان کے گھر پر بھی ہوگا، مقدمات ختم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لانڈینگ ان کا مفاد ہے، ملک میں مہنگائی، گیس مہنگی، روٹی نہیں مل رہی جو کہتا کہ سب ٹھیک ہے وہ اندھا ہے۔انکا کہنا ہے کہ کرپشن کے پیسے سے ببل میں رہنے والے لوگ سب اچھا کہہ رہے ہیں، یہ کسی شہر میں عوام میں جلسہ نہیں کرسکتے عوام شدید غصہ میں ہے، جب لوگ نکل آئے تو لوگوں کو ان کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب اسمبلیاں تحلیل ہوں گی جو عمران خان نے کہا تھا، چند دنوں میں اور بھی دو تین کام ہونے والے ہیں، یہ کہتے تھے گورنر راج لگانا ہے نہ گورنر رہے گا نہ راج رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بڑی تیزی سے انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، کوئی اس انتخابات کو نہیں روک سکتا قوم ان سے بدلا لے گی، یہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام کو راستہ دیں تمام ادارے عوام ہر اعتبار کریں یہ عوام کا پاکستان ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایلیٹ مافیا کے چالیس لوگوں کے مفادات پورے ہورہے ہیں، پوری قوم رو رہی یہ مافیا کا ملک نہیں ہے، میں اپنی ہر بات پر قائم ہوں نوازشریف کی واپسی سیدھی اڈیالہ ہوگی۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ نوازشریف کا طیارہ کبھی نہیں آڑے گا اس کا رخ پاکستان کی طرف کبھی نہیں آئے گا، جو نوازشریف چاہتا وہ نہیں ہوسکتا اس لئے واپس نہیں آرہا۔
Related Articles
سانحہ9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں بھی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
جمعرات, 9 جنوری, 2025
کون سا کیس ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی میں جائے، یہ تفریق کیسے ہوئی؟ جسٹس محمد علی مظہر
جمعرات, 9 جنوری, 2025