پاکستانتعلیم

اوپن یونیورسٹی ،میٹرک داخلہ مفت،اِس سہولت سے14 اکتوبر تک استفادہ کیا جاسکتا ہے

اوپن یونیورسٹی ،میٹرک داخلہ مفت،اِس سہولت سے14 اکتوبر تک استفادہ کیا جاسکتا ہے
اسلام آباد(آئی پی ایس )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قبائلی علاقہ جات ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے عوام کو میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ فراہم کرر ہی ہے ، سمسٹر خزاں 2021 میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے 14۔اکتوبر تک جار ی ہیں، اِن تینوں علاقوں کے لوگوں کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ یونیورسٹی کی اس سہولت سے استفادہ کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القوم نے اِس امید کا ظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی اِس مفت تعلیمی منصوبے سے اِن تینوں علاقوں کے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہونگے۔ اِن علاقوں کے لوگوں کے لئے یہ کسی قومی جامعہ کا ایک بڑا اقدام ہے ، اِس سہولت سے14۔اکتوبر تک استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی دفاتر کو یونیورسٹی کے اِس پیغا م کو اِن علاقوں کے کونے کونے تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی ایسے غریب اور مستحق طلبا و طالبات کو جو داخلہ فیس ادا کرسکنے سے قاصر ہوتے ہیں کو داخلہ فیس میں رعایت کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔داخلے کے خواہشمند غریب افراد کو فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے تمام ریجنل دفاتر میں اسسمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں جو غریب افراد کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو چیک اور تصدیق کرانے کے بعد فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے سفارشات مرتب کریں گی اور ان سفارشات کی روشنی میں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker