سلام آباد (آئی پی ایس )صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیا طوفان آئے گا ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئی،دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے ، آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 35 روپے اضافہ تشویشناک ہے ، قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی، کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے، پائیدار معیشت اوراس کے تسلسل کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے ،پیٹرول کی قیمتوں اضافہ عوام کے ساتھ دشمنی کا ثبوت ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئی،دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے ۔ احسن ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے انتہائی افراط زر کا خدشہ ہے ، آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے ۔