پاکستانتازہ ترین

صدرآئی سی سی آئی احسن بختاوری کا ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (آئی پی ایس ) صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت سانحہ عظیم ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔احسن بختاوری نے کہا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے،پاک ایران تعلقات کے حوالے سے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ اور اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker