پاکستانتازہ ترین

چوہدری سالک حسین نے صنعتی کارکنان میں میریج اور ڈیتھ گرانٹ کے چیک تقسیم کیے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں صنعتی مزدوروں میں میریج اور ڈیتھ گرانٹس کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب کا اہتمام ورکرز ویلفیئر فنڈ(WWF) نے کیا تھا اور اس میں وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI)، بیورو آف امیگریشن، ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن (DWE)، لیبر فیڈریشن، OGDCL، اٹک آئل ریفائنری کے معززین اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیر ٹونسٹول نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی میں صنعتی مزدوروں کی ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔تقریب کے دوران، وفاقی وزیر سالک حسین نے 81 شادی کے گرانٹس کےچیک تقسیم کیے، جن کی فی کس مالیت 4 لاکھ روپے تھی، اور 8 ڈیتھ گرانٹس کے چیک دیے گئے، جن کی فی کس مالیت 8 لاکھ روپے تھی۔ ان گرانٹس کا مقصد صنعتی کارکنان اور ان کے خاندانوں کو اہم مواقع پر مالی بوجھ سے بچانا تھا۔اپنے خطاب میں، وفاقی وزیر نے صنعتی کارکنان کی محنت اور لگن کو دل سے سراہا –

انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹس اہم زندگی کے مواقعے جیسے شادی اور جانی نقصان کے وقت خاندانوں کی مدد کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے ورکرز ویلفیئر پروفٹ پارٹیسپیشن ایکٹ 1968 اور ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈیننس 1971 کے تحت فیکٹری مالکان پر زور دیا کہ وہ حکومت پاکستان کو باقاعدگی سے فنڈز فراہم کرنے کیلئے قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ یہ تعاون صنعتی کارکنان اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے فلاحی منصوبوں کے آغاز میں مددگار ثابت ہوگا گے۔

چوہدری سالک حسین نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مزدوروں کی ترقی کو ترجیح دینے کے حکومتی وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نئے اقدامات جیسے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، شمسی توانائی کی تربیت، اور ای کامرس اسکیمز کا ذکر کیا، جو صنعتی کارکنان اور انکےبچوں کو بہتر مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مالی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے زوالفقاراحمد سیکر ٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی خصوصی طور پر تعریف کی کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زریعے صنعتی کارکنان کے بچوں کو 82,883 اسکالرشپس دیے گئے، جن کی مالیت 8.087 ارب روپے ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کے لیے یہ رقم بڑھا کر 9.449 ارب روپے کر دی گئی ہے، جو اس طبقے کی تعلیمی ترقی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کا مظہر ہے۔

مزید برآں،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ صنعتی کارکنان اور ان کے خاندانوں کے لیے 87 رہائشی اسکیمیں، 43 فلیٹس اسکیمیں اور 8 بیرکس کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان اسکیموں کے لیے 4.436 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جو اب بڑھا کر 5.131 ارب روپے کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس سال لیبر کالونی زون 5 میں صنعتی کارکنان کو 500 مکانات اور 1,008 فلیٹس الاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔گیر ٹونسٹول، ILO پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، نے اہم زندگی کے واقعات سے متعلق سماجی تحفظ کے اقدامات پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میرج اور ڈیتھ گرانٹس جیسے اقدامات پاکستان کے مزدور طبقے کی بہتری اور سماجی انصاف کے فروغ کے عزم کا مظہر ہیں۔ورکرز ویلفیئر فنڈ ملک بھر کے صنعتی کارکنان کو سماجی تحفظ اور مالی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میرج اور ڈیتھ کے گرانٹس WWF کے اس وسیع مشن کا حصہ ہیں جس کا مقصد مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی معاشی بہبود کو بہتر بنانا ہے۔تقریب کا اختتام مستحقین میں چیکس کی تقسیم کے ساتھ ہوا، جس سے بہت سے خاندانوں کے افراد مستفید ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker