اسلام آباد ( آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنی تاریخ کا ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 86 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرلی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے بڑھ کر 86410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ پیر کو 44 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔ گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 197 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتے ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔