اسلام آباد: یونیورسٹی آف سرگودھا22 اکتوبر کودوروذہ ساتویں بین الاقوامی اپلائیڈ زوالوجی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی۔
کانفرنس کے ھر دل عزیز آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول نے بتایا ہے کہ اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کا شاندارآغاز 22-اکتوبرکو یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال بھی پاکستان اور باقی ملکوں ترکیہ،یوکے، ملائشیاء۔ چائنا۔ انڈونیشیا۔ جاپان۔ وغیرہ سے سائنس دان،ریسرچرز،محقین اور طلبہ بھرپور شرکت کرینگے۔دو روزہ جاری رہنے والی اس کانفرنس میں اب تک پندرہ سو سے زائد لوگ اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔جن میں تین سو محققین کے مقالہ جات بھی شامل ہیں ۔اس کانفرنس کی سرپرستی سوسائٹی کے چیرمینن و وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی( ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کریں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سال بھی پہلے کی طرح یہ کانفرنس نیہات شاندار ہو گی۔۔