بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسرائیل کا بیروت میں ایک بار پھر فضائی حملہ، طاقتور بم برسا دیئے

بیروت(آئی پی ایس) اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker