پاکستانٹاپ سٹوری

ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے بھی نہیں دیں گے، عطا تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے نہیں دیں گے، پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس سی او بہترین انداز میں چلے گی، آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کردی، آج کوئی پنجاب میں عثمان بزدار کا نام نہیں لیتا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پنجاب کولوٹا گیا اب خیبرپختونخواکولوٹا جارہا ہے، وزیراعلی سرکاری مشینری استعمال کررہےہیں، سرکاری گاڑیاں اورآنسوگیس استعمال ہورہےہیں، مہنگائی پورے ملک میں کم ہورہی ہے خیبرپختونخوا میں نہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بیرسٹرسیف نے جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی، مجھےبتایا جائے کہ ان کےدھرنے کا مقصد کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker