ٹاپ سٹوریپاکستان

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہے، فیصل واوڈا


اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہییں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ کے انتقال پر عمران خان نہیں آیا ۔ اس کھیل میں عمران خان پھنس گیا ہے ۔عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں ۔ عمران خان یہود کی غلامی کررہا ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بدمعاشی کر رہا ہے ، مجبور نہ کریں کہ میں اپنے فون سے چیزیں عوام کے سامنے رکھوں ، علی امین امن وامان خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ، بانی پی ٹی آئی صرف اقتدار چاہتا ہے ، یہ لوگ اقتدار کےلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں ، گنڈا پور ایک پیادہ ہے اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے ، حکومت کی رٹ چیلنج کرنا ملک سے غداری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے ۔ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے ۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے ۔ غلامی کررہے ہیں ۔ کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے ۔ کے پی کے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے فیض حمید کو اپنا باپ بنالیا تھا ۔ ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گنڈا پور ایک پیادہ ہے ۔کے پی کے کے عوام بھی ہمارا حصہ ہیں۔ عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی ، پیٹرول بھی سستا ہورہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker