پاکستانتازہ ترین

ایک کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاکستانی عوام کو کیا دے سکتا ہے ؟


اسلام آباد:یہ ویڈیو پاکستان کے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ (MM1) کی کامیاب لانچنگ سے متعلق ہے ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے موسمیاتی آفات کی پیشین گوئی، تعلیم، طبی نگہداشت اور نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں میں سیٹلائٹس کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس لانچ کو پاکستان کے خلائی منصوبے میں سنگ میل کے طور پر سراہا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا گریٹ وال انڈسٹریز گروپ کمپنی لمیٹڈ کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھلے پن اور تعاون کے لیے چین کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموس فئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کے چیئرمین محمد یوسف خان نے "چین پاکستان دوستی زندہ باد” کے نعرے کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات پر اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا۔ MM1 کی کامیاب لانچنگ پاکستان کی معیشت اور معاشرے کی جامع ترقی کو فروغ دے گی ، قومی مواصلاتی تحفظ کو یقینی بنائے گی ، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور صنعتی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ یادگار کامیابی "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو تیز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker