بین الاقوامی

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد

بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 سالوں میں ہماری پارٹی نے ملک کے تمام قومیتی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنے اور انتھک محنت کرنے میں قیادت کی ہے ، جس سے تیز رفتار معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کے دو معجزے تخلیق ہوئے ہیں۔ملک میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ ایک ناقابل تنسیخ تاریخی عمل میں داخل ہو چکی ہے۔ نئے دور اور نئے سفر میں چینی عوام یقینی طور پر نئی اور عظیم تر شان و شوکت لائیں گے اور یقینی طور پر انسانیت کے امن اور ترقی کے بلند مقصد میں نیا اور بڑا حصہ ڈالیں گے۔

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدکاری کی حامل قومی احیاء کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا ، نئے دور اور نئے سفر میں پارٹی اور ملک کا مرکزی کام ہے۔ چینی قوم کے عظیم احیاء کا احساس تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے، جن میں ہانگ کانگ کے ہم وطن، مکاؤ کے ہم وطن اور تائیوان کے ہم وطن شامل ہیں۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ تائیوان چین کا مقدس علاقہ ہے۔ مادر وطن کی مکمل وحدت کا حصول عام رجحان، عظیم مقصد اور عوام کی آرزو ہے، تاریخ کے پہیے کو کوئی نہیں روک سکتا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا ہوگا، ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور ایک جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنا ہوگی، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینا ہوگا، عالمی گورننس سسٹم کی اصلاح اور تعمیر میں فعال طور پر حصہ لینا ہوگا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینا ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker