ہرارے (آئی پی ایس) نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز شائقین کی پسندیدہ ٹیم تھی جس نے زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی ۔ کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی، ہرارے بولٹس، ڈربن وولوز اور جو برگ بنگلہ ٹائیگرز سمیت مضبوط حریفوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے اہم کھلاڑیوں راسی وان ڈیر ڈوسن، نجیب اللہ زدران اور اووشکا فرنینڈو نے زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا۔
ہیڈ کوچ چمینڈا واس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار سفررہا ہے اور وہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر اسکواڈ کو سراہتے ہیں پورے سیزن میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ کھلاڑیوں نے کئی میچزمیں عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم بدقسمتی سے ہم فائنل میں جگہ نہیں بناسکے۔
سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان تھیسارا پریرا نے کہا کہ اسٹرائیکرز فیملی میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ہم نے ایک عظیم ٹیم اور اس سے بھی بہتر خاندان بنایا ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم پورے سیزن میں کس طرح ایک ساتھ رہے، اچھی کرکٹ سیکھی اور کھیلی۔
ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے کھلاڑیوں کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر میچ اپنے چیلنجز لے کر آتا ہے لیکن لڑکوں نے قابل ذکر عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجیب اللہ، اووشکا اور راسی کی پرفارمنس ان کی مہارت اور مزاج کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ہمیں فتوحات کی طرف لے جاتی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کی نگاہیں اب ابوظبی ٹی 10 کے اگلے ایڈیشن پر ہے۔