بین الاقوامی

چینی وزیر خارجہ کی یواین سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ میں فائربندی کے لیے کوشش جاری رکھنے پر اتفاق

نیویارک:ستائیس تاریخ کو سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین عالمی امن اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے کام کی مکمل حمایت کرے گا، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی حمایت کرے گا، مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے معاملے پر مرکزی چینل کا کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا، اور یوکرین بحران،غزہ تصادم کے حل میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا۔
انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی طویل مدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب گلوبلائزیشن تقسیم کے خطرے سے دوچار ہے، تمام فریقوں کو تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیئے ۔ دنیا کو درپیش خطرات اور چیلنجز کے پیش نظر اقوام متحدہ امن اور ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی اور یقین ہے کہ چین اپنا اہم کردار جاری رکھے گا ۔
اسی روز وانگ ای نے کیوبا، مصر اور پیرو کے وزرائے خارجہ اور جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔جی سی سی وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران فریقین نے غزہ میں فائربندی کے لیے کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker