اسلام آباد:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات کے سبب ایف بی آر آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرے،ایف بی آر کے ناقص سسٹم کی وجہ سے ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کروانے میں مشکلات ہیں،ٹیکس دھندگان کی مشکلات کم کرنے کیلئے ایف بی آر کے سسٹم کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرے تو ٹیکس نیٹ میں بڑا اضافہ ممکن ہے،ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے پر بھی توجہ دے، ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک صرف 26 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں، یہ اعدادوشمار مایوس کن ہیں، یکم جولائی 2023 سے اب تک ملک میں 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد نئے ٹیکس پیئرز کا اضافہ ہوا ہے، آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع سے گوشوارے جمع کرانے والوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
Related Articles
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
جمعرات, 21 نومبر, 2024